شمالی کمان سربراہ کا ایل او سی کادورہ  | حد متارکہ پر 72فٹ اونچا ترنگا لہرایا ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

اچرف چراغ
کپوارہ// ملک بھر میں جاری ’آزادی کا امرت مہواتسو‘ کی تقریبات کے درمیان،حد متارکہ پر کیرن میں شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی اور 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوجلا نے 72 فٹ اونچا ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں سکولی بچوں نے شرکت کی۔فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی کے ساتھ چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا بھی تھے۔آرمی کی شمالی کمان نے ایک ٹویٹ میں کہا’’ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیویدی نے کشمیر کے فارورڈ ایریاز کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔” ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی ہفتہ کو یہاں پہنچے۔

“لیفٹیننٹ جنرل دویدی کو موجودہ سیکورٹی کی صورتحال اور ان اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو ہندوستانی فوج کی طرف سے شروع کیے جانے والے مخالفین کے ڈیزائن اور ترقیاتی کاموں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے گئے تھے۔”انہوں نے کنٹرول لائن کے ساتھ مضبوط انسداد دراندازی گرڈ اور جنگ بندی مفاہمت کی پاسداری کے لیے فارمیشن کی طرف سے استعمال کیے گئے سخت کنٹرول کی بھی تعریف کی۔ترجمان نے کہا کہلیفٹیننٹ جنرل دویدی نے چنار کور ہیڈکوارٹر میں پانچ شہریوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی طرف سے امن، خوشی اور بااختیار بنانے کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے کی گئی کوششوں کے لیے انہیں مبارکباد دی۔