شعیب اختر سرجری کے بعد وطن کیلئے روانہ

Pakistan's fast bowler Shoaib Akhtar,center,runs with team mates to show his fitness during the fitness training session of Pakistan cricket team at the National Cricket Academy in Lahore, Pakistan on Thursday, April 2, 2009. (AP Photo/K.M./Chaudary)

کراچی //قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گُھٹنے کی سرجری کے بعد آسٹریلیا سے واپس وطن آ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں بیساکھی ہے۔ تصویر کے ساتھ شعیب اختر نے لکھا کہ اب گھر واپس جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ شعیب اختر نے اپنے دوستوں کامل خان اور اسد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے میرا بہت خیال رکھا ۔ شعیب اختر نے اپنے دوستوں کو کہا کہ جب اگلی بارمیلبورن آؤں گا تو یقینی طور پر صحت مند ہوں گے۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں شعیب اختر نے دونوں گھٹنوں کی سرجری کروائی تھی، اس سے قبل بھی ان کے 5 آپریشن ہو چکے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنے دونوں گھٹنوں کی سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میںانہوں نے کہا تھا کہ گُھٹنے کی سرجری کے بعد سے شدید تکلیف میں ہوں۔