شدیدبارشوںکے بیچ گول ڈکسرپسی متاثرین کا جینامحال انتظامیہ کے وعدے وفا نہیں ہوئے ، ماہ صیام میں زندگی اجیرن بن گئی:متاثرین

زاہدبشیر
گول// گزشتہ ماہ فروری میں گول کے علاقہ ڈکسر میں پسی کی زد میں آنے والے16کنبے آج ایک مہینے سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود سرکاری امداد سے محروم ہیں اور چندخیموں میں یہ 16کنبے اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہیں ساتھ ساتھ آج کل کی شدید بارشوں اور ٹھٹھرتی سردی میں مال و عیال کے ساتھ گو ل رام بن شاہراہ کے بر لب خیموںمیں زندگی گزار رہے ہیں ۔ متاثرین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ماہ مبارک کے متبرک ایام میں بھی ان کی کوئی سنتا نہیں ہے ،ضلع انتظامیہ سے لے کر ڈی ڈی سی چیئرپرسن تک تمام لوگوں نے انکے ساتھ وعدے کئے اورانہیں مکان اور مکان کے لئے اراضی دینے کے وعدے کئے لیکن آج تک کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ انکی ملکیتی اراضی اس پسی میں دھنس گئی جہاںپر رہائش کی تو دور کی بات ہے یہاں پر یہ اراضی مکمل طو رپر ناقابل استعمال ہے جس وجہ سے وہ آج وہاں جا بھی نہیں پا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ پہلے پہل انتظامیہ نے ٹینٹ اور راشن تو دیا لیکن مکمل رہائش کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ان ٹینٹوں میں یہ مصیبت کی راتیں اس ماہ مبارک میں گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد انہیں اس مصیبت سے نکال کر ان کیلئے رہائش کا انتظام کرے تا کہ وہ بھی آرا م کی زندگی بسر کر سکیں ۔