سی آر پی ایف کی یوتھ والی بال چیمپئن شپ سونہ وار ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرلی

سرینگر//سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سرینگر) کی 79 بٹالین میں یوتھ والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سونہ وار،لاوے پورہ اور اندرا نگر کی کل ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس کا افتتاح کشور کمار، کمانڈنٹ 79 Bn نے تمام کھلاڑیوں کا تعارف کرانے کے بعد کیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ سونہ وار نے جیت لیا۔کشور کمارنے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں بتایا،۔اس موقع پر وشوا دیپ سنگھ سیکنڈ ان کمانڈ، ابھیگیان کمار، ڈی سی، سورج سبھاش پوار، اے سی، جگدیش بی سی، اے سی اور 79 بلین، سی آر پی ایف (سری نگر) کے دیگر افسران، جوان اور مقامی لوگ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔