سینئرصحافی غلام حسن کلو کو صدمہ اہلیۂ محترمہ انتقال کر گئیں، صحافتی برادری اور مختلف حلقوں کا اظہار تعزیت

 

نیوز ڈیسک

سرینگر// وادی کے سینئر صحافی اور انگریزی روزنامہ ‘دی میرر آف کشمیر’ کے مدیر اعلیٰ غلام حسن کلو کی اہلیہ ہفتے کی صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔مرحومہ کا نماز جنازہ ابراہیم کالونی حیدر پورہ بائی پاس چوک متصل گورنمنٹ ہائی اسکول حیدر پورہ میں ادا کیا گیا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ وادی کی مختلف صحافتی و سیاسی جماعتوں نے غلام حسن کلو کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کیا ہے ۔حقانی میموریل ٹرسٹ نے غلام حسن کلو کی اہلیہ کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جنرل سکریٹری پروفیسر بشیر احمد ڈار نے  کلو خاندان  کے تئیں دلی ہمدردی کااظہار کیاہے۔اپنی پارٹی قائدین نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

صدر سید الطاف بخاری نے ایک بیان  میں مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی اور متاثرہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔تعلیمی انجمن نصر الاسلام نے غلام حسن کلو کی اہلیہ کی وفات پر بھی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا اورجناب غلام حسن کلو کے ساتھ تعزیت پیش کی۔ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی صدر فیاض شبنم اور احمد کشمیری نے غلام حسن کلو کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبران کی تعزیتی میٹنگ سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں  مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان اورصدر غلام حسن کلو کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے خصوصی دعا کی گئی۔  جموں کشمیر ایڈرس فورم کے چیئرمین محمد اسلم بٹ ،رونامہ الحاق کے مدیر اعلی فیاض وانی ،آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے مقصود احمد ،شوپیان پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ گلڈ ،انجمن اردو صحافت اور دیگر کئی اخبارات کے مدیران و پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غلام حسن کلو سے تعزیت کی ہے۔ سی این ایس کے مدیر اعلیٰ رشید راہی نے سوگورواں کنبے سے کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔