سکیورٹی صورتحال اطمینان بخش:جنرل اوجلا

سرینگر// فوج کی 15ویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا نے کشمیرکی مجموعی سیکورٹی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز کہاکہ کشمیر میں جی20اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعدفوج سالانہ امرناتھ یاترا 2023کے پُرامن اور محفوظ انعقادکویقینی بنانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔

 

 

اس دوران بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے انچارج چندن واڑی نے کہاکہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر پہلگام راستے پر بحالی کاکام زوروشور سے جار ہے ۔جنرل اوجلا نے کہاکہ کشمیر وادی میں عمومی صورتحال قابو میں ہے۔ کوئی دراندازی اس سال نہیں ہوئی۔