سکیموں کی آسانی سے دریافت اَتل ڈولو کی محکموں سے مائی سکیم پورٹل پر آن بورڈنگ کو تیز کرنے کی ہدایت

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے کل یہا ں سول سیکرٹریٹ میں ’ مائی سکیم ’ آن لائن پورٹل پر محکمانہ سکیموں کی آن بورڈ نگ کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو محکمہ زراعت کی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں کسان کریڈٹ کارڈ ، راشٹریہ کرشی وِکاس یوجنا ، زرعی میکائزیشن پر سب مشن ، پردھان منتری کسان سمان ندھی ، کرشنونتی یوجنا ۔بیج اور پودے لگانے کے مواد پر سب نیشن ( ایس ایم ایس پی ) اور پردھان منتری کسان من دھن یوجنامائی سکیم میں شامل ہیں۔اِس پورٹل میں صارف دوست اِنٹرفیس اور فائدہ سکیموں جیسے زراعت ، بینکنگ اور مالیات ، سیاحت ، سکل ڈیولپمنٹ وغیرہ کی تلاش کرنے کی صلاحیت ہے ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ’ مائی سکیم ‘ سکیموں کی آسانی سے دریافت ، درخواست کے عمل کو آسانے بنانے اور سکیموں کے تجزیہ او رٹریکنگ میں شفافیت لائے گی۔ اُنہوں نے کہاکہ اِس سے ان کی بہتر اور ٹارگٹ ڈیلیوری میں بھی مدد ملے گی۔یہ پلیٹ فارم ایک اِچھی طرح سے ڈیزائن کردہ صارف کا ماڈیول اور سادہ ہاں یا نہیں سوالات کے جوابات دے کر سکیموں کے لئے اہلیت کی جانچ کرنے کی صلاحیت بھی پیش کرتا ہے ۔پلیٹ فارم آدھار ، ڈیجی لاکر اور میری پہچان خدمات کے ساتھ مربوط ہے اور اے پی آئی سے منسلک متعدد پلیٹ فارموں کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔اُمید وار دستیاب فوائد کے لئے براہِ راست مائی سکیم پورٹل سے ایک ہی جگہ پر ایک آسان صارف اِنٹرفیس اور آسانی سے سمجھنے والی معلومات فراہم کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے باغبانی ، ماہی پروری ، بھیڑ و پشو پالن اور باغبانی کی منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جلد اَز جلد اَپنی متعلقہ سکیموں کو آن بورڈ پر لے آئیں۔اُنہیںیہ بھی کہا گیا کہ وہ اَپنی تمام خدمات اور سکیموں کی ایک مکمل آن لائن اور آف لائن بھی فہرست بنائیں۔مائی سکیم شہری کی اہلیت پر مبنی سرکاری سکیموں کو تلاش کرنے اورمعلومات حاصل کرنے کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے ۔ اِس پلیٹ فارم کا آغاز وزیرا عظم نے 4؍ جولائی 2022ء کو کیا تھا اور یہ سرکاری سکیموں کے لئے وَن سٹاپ سرچ اور ڈسکوری پورٹل کے طورپر کام کرتا ہے۔پلیٹ فارم کا مقصد متعدد سرکاری ویب سائٹس کو تلاش کرنے اور طویل رہنما خطوط کو پڑھنے کی ضرورت کو ختم کرکے صارفین کے وقت اور محنت کو بچانا ہے۔