سکول کے قریب سٹو ن کریشر نصب کرنے کا معاملہ | اے بی وی پی کا وفد تحصیلدار سے ملاقی ،یاداشت پیش کی گئی

حسین محتشم
پونچھ//اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) کا ایک وفد تحصیلدار حویلی پونچھ سے ان کے دفتر میں ملاقی ہوا جہاں انہوں نے تحصیلدار کو ایک تحریری یاداشت پیش کی جس میں منگناڑ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب سٹون کریشر اور مکسچر پلانٹ نہ لگانے دینے کا کیا مطالبہ کیا۔وفد میں شامل کارکنان نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ایک ہائی اسکول سے تقریباً 400 میٹرکی دوری پر لگائے جانے کی اجازت دی گئی ہے جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹ کو لگانے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کے رہنما خطوط کے مطابق کم از کم 1 کلومیٹر کی دوری ضروری ہے اور یہ کریشر بھی تعلیمی ادارے یا اس سے ملتے جلتے انسٹی چیوٹ سے قریب نصب ہو رہا ہے۔ لہذا اسکول کے قریب پروجیکٹ کی تنصیب مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ اسلئے اس منصوبے کو جلد از جلد روک دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے شور اور آلودگی کی وجہ سے اس سکول کے 250 سے زائد طلباء کی پڑھائی متاثر ہو جائے گی اور فضائی آلودگی کی وجہ سے طلباء کی صحت متاثر ہو سکتی ہے کیوں کہ یہ پروجیکٹ سکول کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سکول کے قریب ہونے کی وجہ سے حادثات بھی ہو سکتے ہیں اور چونکہ اس پروجیکٹ کے قریب ایک سیاحتی مقام بھی ہے اور نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق اس قسم کے منصوبے کسی بھی ٹورسٹ کمپلیکس/ریزورٹس سے 1 کلومیٹر کے دائرے سے دور ہونے چاہئیں۔ اے بی وی پی نے مطالبہ کیا کہ اس پروجیکٹ کو فوری طور پر روکا جائے۔