سوچھ بھارت ابھیان پوسٹل ڈویژن بارہمولہ نے گلنار پارک کی صفائی عمل میں لائی

اشرف چراغ
بارہمولہ//سوچھ بھارت ابھیان کے تحت پو سٹل ڈویژن بارہمولہ نے با ضابطہ طور مہم کا آغاز کرتے ہوئے گلنار پارک بارہمولہ کی صفائی کی ۔منگل کے روز سپر انٹنڈنٹ پوسٹل ڈویژن بارہمولہ عبد الحمید کمار کی ہدایت پر بارہمولہ ڈویژن میں تعینات عملہ نے اے ایس پی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد گنائی ،ایس ڈی آئی سوپورامتیاز احمد بٹ کی قیادت میں گلنار پارک بارہمولہ کی صفائی کا کام انجام دیا اور پارک کی رونق کو دو بالا کر دیا ۔ایک گھنٹہ تک صفائی کے کام کو انجام دینے کے بعد پو سٹل ڈویژن بارہ مولہ کے عملہ نے مسرت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سپر انٹنڈنٹ پو سٹل ڈویژن بارہ مولہ جناب عبد الحمید کمار نے کہا کہ صفائی ستھرائی صحت منداور خوشحال زندگی کی ضامن ہے اور اس جذبے کے تحت آج ہمارے ملازمین نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی کا کام انجام دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ بارہمولہ میں قائم معروف گلنار پارک کی صفائی کر کے پوسٹل ڈویژن بارہمولہ کے عملہ کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے ۔سپر انٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ پو سٹل ڈویژن بارہمولہ مستقبل میں بھی سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی ستھرائی پر کام جاری رکھے گا۔