سونے کے بدلے قرضہ کی فراہمی جموںوکشمیر بینک کی 152 شاخیں مقرر

سرینگر//جے اینڈ کے بینک کے ڈائریکٹر اور سی ای اوگولڈ لون اسکیم کو’’ضرورت کے وقت نقدی‘‘نعرے کے تحت 150منتخب شاخوں پربڑھایا۔اس سلسلے میں بینک کے کاروباری دفتر پرایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس طرح اب گاہک152شاخوں سے آسانی کے ساتھ سونے کے زیورات اور جواہرات گروی رکھ کر قرضہ حاصل کرسکیں گے۔بینک قرضہ حاصل کرنے والی خواتین کو1/2فیصد کی رعایت دے گا۔ا س موقعہ پر بینک کے ڈائریکٹروسی ای او نے متعلقہ شعبے کی اس گاہک دوست اسکیم کو سامنے لانے پر سراہا۔انہوں نے بینک حکام پرزوردیا کہ وہ قرض خواہوں کو اس اسکیم کے فوائد سے باخبر کریں۔