سونہ مرگ بائی پاس پرغیر مقامی شہری کی لاش برآمد

غلام نبی رینہ

کنگن//پولیس نے سونہ مرگ بائی پاس پرآندھراپردیش کے شہری کی بوسیدہ لاش برآمدہوئی ہے۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ شتکڑی سونہ مرگ بائی پاس پرایک لاش پڑی ہے،جس کے بعد ایس ایچ اوسونہ مرگ یونس بشیرکی قیادت میں پولیس ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیا۔لاش کے جیب سے ایک پاسپورٹ برآمدہواجس سے اس کی شناخت سروجان کنچارلاولدسدرشن کنچارلاساکن ورن گال آندھراپردیش کے طور ہوئی۔پولیس نے معاملہ175سی آرپی سی کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ لاش کوپرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ کے مردہ گھرمیں رکھاگیا۔