’سول انجینئرنگ سے پرے متبادل مواقع‘ آئی آئی ٹی رورکی کے سابق طلبعلم کااین آئی ٹی سرینگرمیں خصوصی لیکچر

سرینگر//آئی آئی ٹی رورکی کے سابق طالب علم نبیل کانگو نے بدھ کو نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگرمیں’سول انجینئرنگ سے پرے متبادل مواقع‘موضوع پرتقریرکی۔این آئی ٹی سرینگرکے سول انجینئرنگ طلبہ کے انجمن کی طرف سے یہ خصوصی تقاریر کے ایک سلسلے کڑی تھء۔کانگو آئی آئی ٹی رورکی کے سابق طالب علم رہ چکے ہیں اوراس وقت شکاگویونیورسٹی میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کررہے ہیں۔کانگو نے اپنے خطاب میں طلاب کو بی ٹیک کے بعدمختلف متبادل مواقع کے بارے میں بتایااوررورکی سے شکاگوتک کے اپنی تعلیمی سفر کی روئیداد سنائی۔انہوں نے طلبہ کو دنیاکی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی۔اپنے پیغام میں این آئی ٹی سرینگرکے ڈائریکٹر پروفیسر(ڈاکٹر)راکیش سہگل نے کہا کہ ایسی تقاریر کامقصدطلبہ کو مختلف موضوعات جو ان کے نصاب سے باہر ہیں،کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔