سنگلیانی بفلیاز میںگرینیڈ برآمد

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// بدھ کے روز سرنکوٹ کے علاقہ سنگلیانی وارڈ نمبر چار محلہ کھیت بلاک بفلیاز سے ایک زندہ گر ینیڈبرآمد کیا گیا جسے بعد میں فوج اور ایس او جی کی مشترکہ کاروائی کے دوران ناکارہ کیا گیا۔ علاقہ کے معززین سے و متعلقہ پنچایت سرپنچ نے بتایا کہ گزشتہ روز چھوٹے بچے بھیڑ بکریوں کے ساتھ تھے جس دوران انہیں گرینیڈ جیسا دھماکہ خیز مواد نظر آیا۔ بچوں نے گھر پہنچ کر موصوف سرپنچ کو بتایا اور سرپنچ نے فوج کو اطلاع دی۔ بدھ کے روز ایس او جی سرنکوٹ اور آرمی موقع پر آئی اور مذکورہ گرینیڈ کو اپنے قبضے میں لیکر بعد میں اسے ناکارہ بنا یا۔