سنڈے مارکیٹ میںچہل پہل | لوگوں نے موسم گرما کے ملبوسات اوردیگراشیاء کی خریداری کی

نیوز ڈیسک

سرینگر// شہر کے معروف سنڈے مارکیٹ میں اتوار کو لوگوں نے جم کر خریداری کی جبکہ رویات کے برعکس قربانی کے بھیڑوں کی بھی خریدو فروخت ہوئی۔شہر کو اگرچہ اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے انتظامیہ کی تگ دو جاری ہے تاہم سنڈے مارکیٹ میں کوئی بھی بدلائو نظر نہیںا ٓرہا ہے۔اتوار کو اس بازار میںٹی آر سی سے لیکر امیراکدل تک حسب معمول خوانچہ فروشوں اور ٹھیلے والوں نے اپنی دکانیں سجائی تھی اور لوگوں کی خریداری بھی جوبن پر تھی۔موسم میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں بہتری آنے کے سبب بھی لوگوں کی اچھی خاصی تعداد اس بازار میں دیکھنے کو ملی۔ خریداروں کی بھیڑ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس بازار میں گاڑیوں کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی جبکہ کار پارکوں میں گاڑیوں کو رکھنے کیلئے جگہ بھی درکار نہیں تھی۔ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی سنڈے مارکیٹ میں موسم گرما کے ملبوسات اور اس موسم میں استعمال ہونی والی اشیاء کی خریداری کی جارہی تھی۔ بازار میں عید الضحیٰ کے مد نظر قربانی کے بھیڑوں کی بھی خریدو فروخت ہو رہی تھی،تاہم قربانی کے بھیڑوں کو فروخت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ابھی خریداری سرد رہی۔انکا کہنا تھا کہ دن بھر انہوں نے صرف دو بھیڑ فروخت کیں۔سنڈے مارکیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر اپنی چھاپڑیاں لگاکر ان پر مال سجاتے ہیں جن میں کراکری، ہوزری، جرابے، جوتے ، سٹیشنری، کتابیں ، شیٹ، بیڈ شیٹ، مختلف اقسام کی کمبلیں ، الیکٹرانک سامان ، جن میں موبائل وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے جبکہ اچھی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چوٹی کمپنیوں کا مال بھی خریداروں کی خدمت میں رکھا جاتا ہے۔