’سلک مارک‘ ریشم کے خالص ہونے کی ضمانت معلومات

سعادت خان ،آلوک کمار
روٹی ،کپڑااورمکان انسانی ضروریات کی تین بنیادی چیزیں ہیں۔کپڑے ہمیں موسم کی تبدیلیوںاورسخت سردی سے بچاتے ہیں ،اسلئے ہرانسان کے بچائو کیلئے پہلی ضرورت ہیں۔خاص طورسے کپڑے ایک مردکاعورت کے حِس فیشن کی عکاسی کرتے ہیں۔اسی لئے عام کہاوت ہے اگرخدانے انسان بنایا ہے توایک درزی اُسے جنٹلمیں،شریف آدمی یانفیس شخصیت بناتا ہے،جوکپڑوں کی وضع سے معلوم ہوتا ہے۔جب ہم وقت کے پہیے ماضی کی طرف موڈ کرکپڑوں کے حوالے سے انسانی تاریخ کے ارتقاء پرنظرڈالتے ہیں توہم یہ محسوس کرسکتے ہیںکہ صدی درصدی انسان نے کپڑوں کی وضع و قطع اوربناوٹ کے حوالے سے کافی ترقی اورمعیارکو حاصل کیا ہے۔
ایک ایسے دور میں جب انسان بناکسی شرم وپریشانی کے برہنہ گھومتاپھرتاتھا،ہم ایک ایسی دورمیں پہنچے ہیںجب بناوٹ اورخوب صورتی کے حوالے سے اِن کپڑوںمیںوضع قطع کے حساب سے طرح طرح کے کپڑے تیار ومرتب کئے جاتے ہیں۔ان کپڑوں میں باہر جانے کیلئے،گھرمیںپہننے کیلئے،رات اور دن کیلئے ،مذہبی تقریبات اور شادی بیاہ کے مواقع کیلئے الگ طرح وطرزکے کپڑے استعمال کئے جاتے ہیں۔اتناہی نہیں بلکہ ان ملبوسات میں سال درسال فیشن کے حساب سے تبدیلیاں رونماہوتی آرہی ہیں۔ان کپڑوں کو نئے اندازاورعمدہ قسم کے ڈیزاینوں میںتیار کرنے کیلئے بے شمارفیشن ٹیکنالوجی انسٹی چیوٹ وجود میںآئے ہیں، جونت نئے ڈیزاین ترتیب دے کرمنفردقسم کے لباس کی کھوج میں رہتے ہیں،تاکہ ایسے کپڑے پہن کرانسان جاذب نظر بن جائے۔
انسانی تاریخ سے اس بات کے شواہدملے ہیںکہ پہلے زمانے میں ’’آدم‘‘اپنے جسم اورسترکوڈھانپنے کیلئے پیڑپودوں کے پتوں اوردرختوں کی چھال یا گھاس پھوس کااستعمال کرتا تھا۔جیسے جیسے انسان ترقی کرتا گیااُس نے کاتنا،تننااوربننے کاگُرسیکھ لیا۔یہ کپڑے کپاس،اون،پٹ سن اورریشم جیسے قدرتی دھاگوں سےتیارکئےجانےلگے،جن سےکپڑےبنائےجانےلگے۔ایسےریشوںکوSythtic Fibreکہاجاتاہے،جیسے پولسٹر،نائیلون،وسنراوررئییان وغیرہ ۔
جہاں تک مصنوعی ریشوں یادھاگوں سے تیارکئے گئے کپڑوں کاسوال ہے ،یہ کافی سستے ہوتے ہیں جبکہ قدرتی دھاگوں سے بنائے ہوئے کپڑے خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اورانسانی طبیعت کیلئے موزوں ہوتے ہیں،جن سے کوئی الرجی یعنی جن کی کوئی جسم کے مخالف تاثیر نہیں ہوتی ہے۔
جہاں تک ریشم کے دھاگے کابطور مواد کپڑے میں استعمال کرنے کا تعلق ہے،یہ بہت ہی دلچسپ داستان ہے۔دنیابھرمیں اس حوالے سے کئی مزیدارقصے کہانیاں جڑی ہیں۔ریشم کو نہ صرف بادشاہوں،امراء اور شرفاء نے استعمال کیااوربڑھاوادیا بلکہ ہندوستان میں اِسے فخریہ پوشاک ماناجاتا ہے، جسے مذہبی اورپاکیزگی کے ساتھ جوڑا گیاہے۔یہاں پرکئی مذہبی تقاریب تک تقریباًنامکمل تصورکی جاتی ہیں،جب تک نہ ان میں ریشمی ملبوسات کااستعمال ہو۔ریشم شادی بیاہ کی تقریب کیلئے خاص طور سے استعمال ہوتا ہے ۔مثال کے طور پرآسام میں دلہن کیلئے ضروری ہے کہ وہ یاتوخود موگاریشم سے تیار کی ہوئی ساڑی پہنے یاکم سے کم اس موقعہ پرایسی ساڑی کااستعمال کرے۔ریشم سے تیار کئے گئے کپڑے مسلمان عورتوں کی بھی اعلیٰ اورپہلی پسند ہے۔
لیکن ریشم کے تعلق سے ہمیں اس بات کا بھی اعتراف کرناچاہیے کہ یہ ایک مہنگی پوشاک ہے۔اس لئے اس بات سے حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ بازارمیں ریشم سے ملتے جلتے بہت سے سستے دھاگے موجود ہیں،جن کاشاطرقسم کے تاجرکاروبار کرکے اورایسے دوسرے دھاگوں سے تیار کئے گئے کپڑے گاہک کو ریشم کے طور بیچتے ہیں اوردھوکے سے اُن سے اعلیٰ قسم کے ریشم کی قیمت وصول کرتے ہیں۔جس طرح کہاجاتا ہے کہ ہرچمکنے والی چیزسونانہیں ہوتی وہی مثال ریشمی کپڑوں کیلئے بھی لاگوہوتی ہے ۔ہرچمکیلاسستاکپڑاریشم نہیں ہوتا۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ گاہک کے ساتھ ساتھ ریشم صنعت سے وابستہ تاجروں کوان عوامل سے آگاہ کیاجائے ،جواُن کونہ صرف ان کے خون پسینے کی کمائی سے خریدے ہوئے ریشمی کپڑے کے لطف سے محروم رکھتے ہیں بلکہ اُن نرم ونازک احساسات سے بھی جن کی ریشم ترجمانی کرتا ہے۔یہ بات عام کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیسے غلط لوگوں کی دھوکہ دہی سے برباد ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔
ان ہی باتوں کو دھیان میں رکھ کر،سلک مارک آرگنائزیشن آف انڈیانے اس کا ذمہ لیاکہ وہ صارف کی رہنمائی کرے اورخالص قسم کے لئے ایک برانڈ یامارک متعارف کیاجائے اوراس طرح سلک مارک وجودمیں آیا۔سلک مارک ایک طرف ریشم سے وابستہ تاجرکواس بات کیلئے تیار کرتاہے کہ وہ اپنی صدفیصد خالص ریشمی مصنوعات پرسلک مارک لیبل چسپاں کریں اوردوسری طرف عام لوگوں کوخاص طور سے ریشم کے خریداروں میں اس بات کی تشہیری مہم چلاتا ہے کہ وہ صرف اورصرف سلک مارک لیبل لگی ریشمی مصنوعات ہی خریدیں،کیوں کہ سلک مارک لیبل ریشم کے خالص ہونے کی ضمانت فراہم کرنے والاایک ایسالیبل ہے ،جوصرف اورصرف سوفیصد خالص ریشم سے ہی تیار شدہ مصنوعات پرہی چسپاں کیا جاتاہے،گاہکوں میں اس حوالے سے جانکاری بڑھانے کیلئے کئی دوسرے اقدامات جیسے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیامیں تشہیری مہم چلانے،مختلف قسم کے جانکاری اور بیداری پروگراموں کے علاوہ پورے ملک میں سلک مارک نمائشی میلوں کاانعقادواہتمام کیاجارہا ہے تاکہ خریداروں اور تاجروں کو سلک مارک کپڑے کی پہچان کے ساتھ ساتھ اس کی تجارت کوفروغ حاصل ہو۔ان میلوں میں جہاں ہمارے ریشم کے تاجروں ،بااختیارڈیلروں کو بازار کی سہولت مہیا ہوتی ہے،وہیں ایک گاہک کو مختلف علاقوں سے دستیاب الگ الگ قسم اورڈیزائین کے مختلف ریشمی کپڑے خریدنے کاموقعہ ملتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ سلک مارک میلے پورے ملک میں مقبول عام ہوتے جارہے ہیں۔
سلک مارک نے عام لوگوں میں بھروسے اوراُمید کی کرن جگائی ہے اوراپنے اس مقصد کوحاصل کرنے کیلئے ایک کافی لمباسفرطے کرچکاہے ۔ساتھ ہی اپنے اس مدعاومقصدمیں کافی حدتک کامیابی حاصل کرچکاہے،کہ ریشم سے وابستہ تاجروں اورگاہکوں کے بیچ بھروسے کی ایک فضاء قائم کرسکے اوراس صنعت سے وابستہ افرادکوان کی محنت کی کمائی کابھرپور معاوضہ مل سکے۔’سلک مارک‘اب پوری دنیامیں خالص ریشم کی پہچان اورضمانت کاواحدبھروسے مند نشان بن چکاہے جوایک خریداراوراس کے بنانے والے کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے۔
��������������������ؒٗ