سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

ریاض// سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے مطابق پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے روہت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مجلس شوریٰ کے ارکان سمیت ماہر فلکیات شریک ہوئے۔سعودی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ریاض کے نواحی علاقے تمیر میں ہوا۔رویت ہلال کمیٹی نے بعدازاں اعلان کیا کہ مملکت میں رمضان المبارک 1444 ہجری کے چاند سے متعلق شہادتیں موصول نہیں ہوئی، لہٰذا پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔