سعودی عرب میں مصنوعی بارش برسانے کا کامیاب تجربہ

ریاض // سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے ساحلی علاقوں کے علاوہ طائف، الباحہ، عسیر اور جازان سمیت جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں مصنوعی بارش برسانے کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے آپریشنل آپریشنز اور پروازیں شروع کر دی ہیں۔اس سے قبل ریاض، قصیم اور حائل کے علاقوں میں کلاڈ سیڈنگ پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے سی ای او اور کلاڈ سیڈنگ پروگرام کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر ایمن بن سالم غلام نے جدہ میں ٹارگٹڈ علاقوں پر کلاڈ سیڈنگ آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں اپنے فالو اپ کے دوران وضاحت کی کہ دوسرے مرحلے کی کلاڈ سیڈنگ اپنے منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی اور فضائی آپریشن کے ماہرین ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ پرگرام کامیابی حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔اس حوالے سے پروازوں کے ٹائم ٹیبل اور بادلوں کو تیار کرنے کے پروگرام پر عمل جاری ہے۔ماہرین کی تکنیکی ٹیم موسمی اور ماحول دوست پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے اعداد و شمار کا مسلسل تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ مناسب موسمی حالات والے علاقوں کی نشاندہی کر کے وہاں پر مصنوعی بارش کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد مملکت کے تمام خطوں میں بارش کو مقدار بڑھانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام حکومتی اور متعلقہ شعبوں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت یہ کام جاری ہے۔کلاڈ سیڈنگ پروگرام کے نتائج سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کے ساتھ اس میدان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری، اس کے امید افزانتائج اور اسے ماحول دوست بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ کلاڈ سیڈنگ پروگرام پروگرام گرین مڈل ایسٹ سمٹ کے نتائج میں سے ایک ہے، جس کا اعلان سعودی ولی عہد نے کیا تھا۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس پر مرکز قومی اقدامات کے ساتھ مربوط ہے جس کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا، تحفظ فراہم کرنا، ماحولیات اور وسائل کی ترقی کے طریقوں کی تلاش کرنا ہے۔کلاڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کچھ قسم کے بادلوں کے لیے بارش کی مقدار اور معیار کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔