سری لنکا میں ایندھن ختم ہونے کی جانب | سکول بند،گھر سے کام کرنے پر زور

کولمبو// سری لنکا میں جاری اقتصادی بحران کے درمیان ایندھن کا خاتمہ نظر آنے لگا ہے ۔ایک مقامی اخبار کے مطابق ملک میں صرف 1100 ٹن پیٹرول اور 7500 ٹن ڈیزل باقی رہ گیا ہے جو کہ ایک دن کے لیے بھی کافی نہیں ہے ۔ سری لنکا کو تیل اور گیس کی ایک تجارتی تنظیم سیلون پیٹرولیم کارپوریشن ( سی پی سی) کے مطابق، سری لنکا کو حال ہی میں ایندھن کی کوئی نئی کھیپ موصول نہیں ہوئی۔یکیورٹی فورسز نے پیٹرول کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں میں ٹوکن تقسیم کیے جب کہ ملک میں ایندھن کی شدید قلت کے ساتھ 7 دہائیوں کے دوران اپنے بدترین معاشی بحران کا مقابلہ کرنے والے ملک کے دارالحکومت کولمبو میں اسکول بند کردیے گئے اور سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔ اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ کم ترین سطح پر ہونے کے ساتھ 2 کروڑ 20 لاکھ نفوس پر مشتمل ا?بادی والا جزیرہ نما ملک خوراک، ادویات اور سب سے زیادہ اہم چیز ایندھن کی ضروری درآمدات کی ادائیگی کے لیے جد وجہد کر رہا ہے۔۔حکومت نے ملازمین کو ا?ئندہ نوٹس تک گھر سے کام کرنے کو کہا ہے جب کہ تجارتی دارالحکومت کولمبو اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔