سرینگر میں پارہ 33.9 کپوارہ گرم ترین،درجہ حرارت 34.1

اشفاق سعید

سرینگر //وادی میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4جولائی کو موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آسکتی ہے۔کیونکہ 4اور 5جولائی کو بارشیں ہوسکتی ہیں۔ سرینگر میں سنیچر کو درجہ حرارت 33.9ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ درمیانی شب 23.5ڈگری سلسیش رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر گرم رہا اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ، ‘‘موجودلہر4 جولائی کو ٹوٹنے کی توقع ہے کیونکہ 4 اور 5 جولائی کو ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے‘‘۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پہلگام میں 28.4، گلمرگ میں 23.0اور کپوارہ میں 34.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔