سرینگر میں پارہ 33.2 ۔48گھنٹوں تک گرمی کی لہر کا امکان

نیوز ڈیسک

سرینگر//اتوار سے جاری گرمی کی تازہ لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 48گھنٹوں تک گرمی کی تپش میں مزیداضافہ ہوگا، اور درجہ حرارت 35 ڈگری کوچھوسکتا ہے ۔ منگل کے روز سرینگر میں درجہ حرارت33.2ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ روز 32.9تھا۔ پلوامہ میں 32.9 اور کپوارہ میں درجہ حرارت 33.5اوراوڑی میں 34ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے منگل کوکہاکہ جمعرات تک کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جو 35کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔