سرکاری ارضی پر ناجائز تعمیر ات و قبضہ کیخلاف مہم شروع سرنکوٹ میں 8کنال اراضی باز یاب ،1بیت الخلاء مسمار کر دیا گیا

بختیار کاظمی
سرنکوٹ//پونچھ ضلع کی سرنکوٹ تحصیل میں محکمہ مال کی جانب سے سرکاری اراضی کو یاز یاب کروانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ نائب تحصیلدار سرنکوٹ میں قیادت میں شروع کارروائی کے دوران 8کنال اراضی کو یاز یاب کروانے کیساتھ ساتھ ایک بیت الخلاء کو مسمار کر دیا گیا ہے ۔یہاں بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نائب تحصیلدار سرنکوٹ محمد افضل نے ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پولیس و سی آر پی ایف جوانوں کی مانگ کی تھی کہ انہیں حفاظتی دستے فراہم کئے جائیں تاکہ ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی شروع کی جاسکے ۔اس کے بعد گزشتہ روز سرنکوٹ کے پوٹھہ علاقہ میں تحصیلدار سرنکوٹ اکبر حسین اور نائب تحصیلدار محمد افضل کی قیادت میں ایک مہم شروع کی گئی جس کے دوران ایس ایچ او اور میونسپل کمیٹی سرنکو ٹ کے انسپکٹر منیر خان و دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔اس مہم کے دوران حکام نے سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ دستگیر اکیڈمی کو مقفل کر کے اُس کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ نائب تحصیلدار سرنکوٹ محمد افضل نے بتایا کہ ناجائز قابضین کو پہلے بھی نوٹس جاری کئے تھے تاہم کچھ لوگ خود ہی تعمیرات کو مسمار کررہے ہیں اور جو نہیں کررہے ہیں ان کیخلاف کارروائی کا عمل بھی شروع کیاگیا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بغیر کسی تاخیر کے ناجائز قبضہ کو خود ہی خالی کر دیں تاکہ انتظامیہ کو سخت کارروائی نہ کرنا پڑے ۔