سرکاری اراضی پر نجی سکولوں کا قیام | سرکار کااجازت یا لیز پر دینے کا باقاعدہ ارادہ

سرینگر/بلال فرقانی/ جموں و کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نے آج کہا کہ وہ نجی اسکولوں کو چلانے کیلئے سرکاری زمین کے استعمال کو باقاعدہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔محکمہ نے کہا کہ یہ ان کے علم میں ہے کہ بہت سے اسکولوں کے پاس اسکول چلانے کے لیے زمین استعمال کرنے کے لیے حکومت سے اجازت یا لیز پر ہے۔محکمہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ایس او 177 مورخہ 15اپریل 2022کو جاری کیا گیا ہے تاکہ مختلف سطحوں پر اسکولوں کیلئے این او سی /معاہدے کے وقت زمین کے استعمال کی تصدیق کی جا سکے۔ مجاز ریونیو اتھارٹی کی اجازت سے سرکاری زمین پر چلنے والے کسی بھی نجی اسکول کی صورت میں، ان سے کہا جائے گا کہ وہ اس مخصوص سرکاری اراضی کے استعمال/لیز کی اجازت سے متعلق کاغذات جمع کرائیں۔اس اقدام کا مقصد سرکاری اراضی پر بغیر اجازت چلنے والے پرائیویٹ سکولوں کی بدعنوانی اور بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنا ہے۔