سرنکوٹ میں سیلابی صورتحال کا معاملہ | ناجائز قابضین کو نوٹس جاری ،ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا

بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سرنکو ٹ قصبہ میں رواں برس بھی جولائی ماہ میںآئے طوفانی فلڈ نے قصبہ میں دکانوں ،مکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا جس سے کروڑں کی املاک کو نقصان پہنچا اور متاثرین اپنے نقصان کی برپائی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںتاہم گزشتہ دنوں قصبہ کے ملحقہ علاقوں میں ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے مقامی لوگ گھروں سے منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے تاہم اس سلسلے میں سرنکوٹ انتظامیہ نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں تحصیلدار سرنکوٹ کی جانب سے نالوں پر ناجائز قابضین کو تعمیر کے حوالے سے مطلع بذریعہ نوٹس کیا گیا ہے۔اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تجاوز کنندگان نے نمبر خسرہ 429 واقع موضع سموٹ بر رقبہ ازقسم نالا/ نالی نکاس پر قابض ناجائز تجاوز کرکے تعمیرکی ہوئی ہے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے مذکورہ خسرہ نمبر میں جسقدر بھی تعمیرات کر چکے ہیں وہ اندر معیاد ایک ہفتہ ذاتی طور پر تعمیرات ناجائز کو مسمارگی عمل میں لائیں اگر ایسا نہیں ہو گا تو یقینی طور پرانتظامیہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مزید تاخیر کرنے والوں سے مسمارگی تعمیر ہٹانے کے اخراجات وصول بھی کئے جائیں گئے۔ اس سلسلے میں سرنکوٹ کے متاثرین نے تحصیلدار سرنکوٹ کے اس حکم نامے کی حمایت کی ہے ۔متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ سرنکوٹ پر اس وقت بڑے خطرے منڈلا رہا ہے خدانخواستہ اگر طوفانی بارش کے باعث رات کو کہیں طوفانی نالا آ جائے تو سرنکوٹ میں ہزاروں کی تعداد لوگ متاثر ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ناجائز تجاوز ہٹا کر نکاسی عمل کو معقول بنایا جائے ۔