سرطان کا عالمی دن جموں و کشمیر میں51,577افراد کینسر سے متاثر

۔2022 میں 4817نئے معاملات درج،پھپھڑوں کا سرطان سرفہرست

پرویز احمد

سرینگر // سنیچر کو ’سرطان کا عالمی دن ‘ منایاگیا۔جموں کشمیرمیں گذشتہ سال 2022 میںسرطان کے13396 نئے معاملات درج ہونے کیساتھ ہی کیسز کی تعداد پچھلے 4سال کے دوران 51ہزار 577تک پہنچ گئی ہے۔ جموں کشمیر میں کینسر میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد70ہزار سے زائد ہے۔ سٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ صورہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2022کے دوران 4817نئے کینسرکا اندراج ہوا ۔نئے کینسر میں پھپھڑوں کا سرطان پہلے، معدے کا دوسرے جبکہ چھاتی تیسرے نمبر پر ہے۔ 2022میں 29 ہزار 272میڈیکل آنکولوجی، 9217س رجیکل آنکولوجی ،15ہزار688ریڈیو تھرپی ،26ہزار753ہیمٹولوجی جبکہ نیوکلیئر میڈیسن کے 10ہزار580کیس بھی شامل ہیں۔ 4817نئے مریضوں میں 2533میڈیکل آنکولوجی، 860سرجیکل آنکولوجی، 877ریڈیو تھرپی، ہیمٹولوجی 372 جبکہ نیوکلیئر میڈیسن میں 175افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ رجسٹریشن کرانے والے 4817نئے مریضوں میں پھیپھڑوں کے سرطان میں سب سے زیادہ 447 معاملات، معدے کا 359 معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر، چھاتی 342نئے معاملات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ گلے کے کینسر کے 274 معاملات، cupsکے196، معدے کی نلی 182، تھائروئیڈ 166، بڑے پیشاب کی جگہ 161، این ایچ ایل 133، پتہ 118،پٹھوں 117، ہیضہ دانی 115، پروسٹیٹ 106کے علاوہ دیگر کینسروں میں بھی شامل ہیں۔ سٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں اس کے علاوہ 28ہزار 80مریضوں کو کیموتھرپی اور 4ہزار 680مریضوں کو ریڈیو تھرپی بھی دی جاچکی ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 4سال کے دوران جموں و کشمیر میں کینسر سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 51ہزار 577ہوگئی ہے ۔ 2019میں 12ہزار 396، 2020میں12ہزار 726، 2021میں 13ہزار 60 جبکہ 2022میں 13ہزار 396افراد سرطان کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔