سرحدی علاقہ دیگوارمیں سکولی بچوں کی ترنگا ریلی | حد متارکہ سے دو سو میٹردورہرگھر میں ترنگا لہرایا گیا

عشرت حسین بٹ
پونچھ // آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت ہر گھر جھنڈا ہر گھر ترنگا کے تحت ضلع پونچھ کے عین سرحدی پر واقعہ مڈل سکول مالٹی کے طلبہ و طالبات نے ریلی نکالی۔ اس موقعہ پر سکول کے طلباء و طالبات کے ساتھ ریلی میں اساتذہ نے بھی شرکت کی وہیں دوسری طرف ہند پاک سرحد کے عین قریب بسے ہوئے علاقہ دیگوار گاوں میں لوگوں نے ہر گھر ترنگا لہرایا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد بشیر نامی ایک مقامی شخص نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ 75ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ان کے دل میں جوش جنون اور جذبہ ہے کہ وہ پورے ملک کے لوگوں کی طرح سرحدی علاقہ دیگوار جہاں سے دو سو میٹر کی دوری پر پاکستان واقع ہے میں بھی ہر گھر جھنڈا ہر گھر ترنگا لہرا یا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پنچایت میں گیارہ وارڈز ہیں جن میں سو سے زائد گھر موجود ہیں اور ان تمام گھروں میں آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت ہر گھر میں ہندوستانی پرچم لہرایا گیا تاکہ یہاں سے ہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی چارے کا پیغام جائے۔ اس علاقہ میں جہاں فوج ہمیشہ چوکس رہتی ہے وہیں پر فوج اس وقت بھی مزید چوکسی برت رہی ہے تاکہ دشمن کے ہر ارادے کو خاک میں ملایا جائے وہیں ضلع پونچھ کے تمام سرحدی علاقوں میں فوج اور عوام مل کر کام کر رہے ہیں۔