سرحدوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح:امیت شاہ

The Union Minister for Home Affairs and Cooperation, Shri Amit Shah addressing at the birth anniversary celebrations of Gurudev Rabindranath Tagore at Kolkata, in West Bengal on May 9, 2023.

یو این آئی

 

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے اور کہا کہ گائوں کو محفوظ رکھے بغیر سرحدوں کی حفاظت نہیں کی جا سکتی۔ شاہ نے یہ بات منگل کو یہاں ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ پر دو روزہ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس پروگرام میں مرکزی وزرائے مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے ، اجے کمار مشرا، مرکزی داخلہ سکریٹری نشیتھ پرمانک، انڈو تبتی بارڈر پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل، وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت سرحدی اضلاع کے ضلع کلکٹر، ضلع ترقیاتی افسران اور وزارت کے افسران نے شرکت کی۔

 

 

 

امور داخلہ اور کئی دیگر مرکزی وزارتوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شناخت شدہ گاووں میں سرگرمیاں بڑھانے ، نقل مکانی روکنے ، شہری سہولیات کی فراہمی جیسے کام کئے جانے چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک کی سرزمین سے زیادہ سے زیادہ شہری بالخصوص نوجوان سیاحت کے لیے ان گاووں میں آئیں اور ملک کی سرحدوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں، یہ ایسوسی ایشن بہت اہم ہے ۔ وائبرینٹ ولیج پروگرام صرف سیاحت اور روزگار تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی سرحدوں کے ساتھ ملک کے شہریوں کی جذباتی اور یکجہتی کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہے جو ملک کی سلامتی اور اتحاد کے لیے بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا، ایک بڑے وژن کے ساتھ وزیر اعظم نے سال 2014 میں سرحدوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنا شروع کیا، پھر بہت سی فلاحی اسکیمیں بنائیں اور اب وہ وائبرنٹ ولیج پروگرام لے کر آئے ہیں، جس سے گائوں سے نقل مکانی کو روکا جاسکے گا۔