سرتھل سڑک پر بھاری چٹان گرآنے سے آمدورفت متاثر سرتھل مندر جانے والے یاتروں کو مشکلات کا سامنا ،متعدد گاڑیاں درماندہ

عاصف بٹ

 

کشتواڑ//کشتواڑ سے سرتھل جانے والی سڑک بھاری چٹانوں کی زدمیں آنے سے آمدورفت کیلئے بند ہوگئی جبکہ سڑک کو جلد آمدورفت کیلئے بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کشتواڑ سرتھل سڑک پر ہستی سے چند سو میٹرکی دوری پر بھاری چٹان گرآئی۔خوش قسمتی رہی کہ اسکی زد میں کوئی نہ آیا۔ چٹان گرآنے سے سڑک کے بڑے حصہ کو کافی نقصان پہنچاجسکے سبب سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوئی۔ سڑک بند ہونے سے متعدد یاتری درماندہوکررہ گئے۔ یہ سڑک سرتھل ماتا مندر کیلئے جاتی ہے جہاں اس ماہ سرتھل ماتا یاترا کا اہتمام ہوگا۔ متعلقہ محکمہ نے فوری طور بحال کا کام شروع کیا۔جبکہ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھیں۔