سب ڈویژن رامسو میں ہیوگن۔ نیل رابطہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ سڑک پر میکڈم بچھانے اور اسے شاہراہ کے بائی پاس کے طور اپ گریڈ کرنے کی اپیل

محمد تسکین

بانہال//ضلع رام بن کے رامسو سب ڈویژن میں مکرکوٹ اور نیل کو ملانے والی رابطہ سڑک کی حالت مختلف مقامات پر خراب ہے جبکہ دلین کے مقام قریب ایک مہینے پہلے ایک دیوار نکل گئی ہے اور ابھی تک اس کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہ دینے سے یہاں مسافر گاڑیوں کیلئے خطرہ لاحق ہے ۔ سب ڈویژن رامسو میں مکرکوٹ ۔ اکڑال پوگل پرستان رابطہ سڑک پر ہیوگن سے نیل کیلئے یہ رابطہ سڑک نیل کی بھاری آبادیوں اور یہاں کے کئی خوبصورت مقامات کو جوڑتی ہے ۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مکرکوٹ اور شیر بی بی کے درمیان سڑک پر بھاری پسیوں کے دوران مسافر گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار اس رابطہ سڑک کو بائی پاس کے طور استعمال کرتے ہیں اور شاہراہ پر واقع بانہال کے نزدیک چملواس کے مقام یہ سڑک جموں سرینگر قومی شاہراہ سے دوبارہ جڑتی ہے۔

 

 

نیل کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پر مکرکوٹ سے نیل اور رامسو کے اوپری علاقوں میں درجنوں دیہات اسی راستے سے جڑتے ہیں اور یہ شاہراہ کے متبادل کے طور بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر ابھی تک میکڈم ڈالا ہی نہیں گیا ہے جس کی وجہ سے ہی وگن سے ہی نیل ٹاپ تک جانے والی اس سڑک کی حالت جگہ جگہ کیچڑ ، کھڈوں اور گرتی دیواروں کی وجہ سے ابتر بنی ہوئی ہے اور ماضی میں کئی حادثے بھی رونما ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارشوں میں گاڑیوں کا چلنا محال ہو جاتا ہے اور یہ سفر پر خطر بھی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دلین کے مقام ایک مہینے پہلے سڑک کی ایک دیوار نیچے کھائی کی طرف ڈھ گئی ہے اور یہاں نیچے گہری کھائی کی وجہ سے یہاں مسافر ٹریفک کیلئے خطرہ لاحق ہے جبکہ مال برادر گاڑیاں مشکل سے ہی نکلی دیوار کے مقام نکلتی ہیں۔

 

 

انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے اس دیوار کو تعمیر کرنے اور دیگر مقامات پر سڑک کی بہتری کے اقدامات کئے جائیں۔ اس رابطہ سڑک پر چلنے والے کئی مسافر اور نجی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے بتایا کہ ہی وگن ۔ نیل رابطہ سڑک پر کئی مقامات پر کیچڑ سے گاڑیوں کا گزر دشوار ہوتا ہے اور ڈرائیور کی چھوٹی غلطی سڑک حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے شاہراہ کے مکرکوٹ۔ چملواس کے درمیانی حصے کو اس سڑک سے بائی پاس کرنے اور اسے سرکٹ روڈ کے طور بڑھاوا دینے کی حکام سے اپیل کی ہے تاکہ سیاح لوگ نیل کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے با آسانی اسکیں ۔ انہوں محکمہ تعمیرات عامہ سے اپیل کی کہ نیل۔ ہیوگن سڑک پر اسی سیزن میں میکڈم بچھایا جائے تاکہ ہیوگن ۔ نیل سڑک پر ماضی کی طرح ہوئے جان لیوا سڑک حادثات دوبارہ نہ تونما نہ ہو پائیں اور ہزاروں لوگوں کو راحت ملے۔