سابق وزیر خزانہ حسیب درابو کے زیرِ قبضہ 15کنال اراضی بازیاب

شوپیاں//ضلع انتظامیہ نے شوپیاں میں سابق وزیر خزانہ کے زیر قبضہ 15کنال سرکاری اراضی کو بازیاب کر لیا ہے۔
انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کے روز ایک سو کنال سرکاری اراضی جس پر لوگوں نے غیر قانونی طورپر قبضہ کیا ہوا تھا کو چھڑالیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شوپیاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف ہفتے کے روز بھی کریک ڈاون جاری رہا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز ضلع بھر میں ایک سو کنال سرکاری اراضی کو تحویل میں لیا گیا جس پر چند با اثر افراد نے غیر قانونی طورپر قبضہ کیا ہوا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ضلع میں ہی سابق وزیر خزانہ حسیب درابو کی 15کنال باغاتی اراضی جو کہ رونیو ریکارڈ میں سٹیٹ لینڈ ہے، سے قبضہ چھڑایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ سرکار اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکاری اراضی اور کاہچرائی کو چھڑانے کی خاطربڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوامی حلقے بھی سرکارکی اس کارروائی کی سراہنا کر رہے ہیں۔