زونل سطح کے گاندھی جینتی مہااتسو مقابلے ہائر سکینڈری سکول ساوجیاں نے پہلی پوزیشن حاصل کی

عشرت حسین بٹ

منڈی // ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کی ہدایت پر جموں و کشمیر کے جموں ڈویژن بھر میں ثقافتی اور ہم نصابی تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی میں زونل سطح کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی زون منڈی کے مختلف ہائر سیکنڈری اسکولوں اور ہائی اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ گاندھی کی زندگی، فلسفہ اور ہماری زندگی میں اس کی مطابقت کے موضوع پر منعقد کیا گیا تھا۔ مقابلہ پانچ زمروں میں منعقد کئے گئے جس میں مضمون نویسی، مباحثہ، نعرہ تحریر، نظم خوانی اور آن دی اسپاٹ پینٹنگ شامل تھی۔ گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ساوجیاں نے چار پہلی پوزیشن اور ایک دوسری پوزیشن حاصل کر کے مقابلے پر غلبہ حاصل کیا۔گاندھی مہااتسو 2022 کے تحت زونل سطح کا مقابلو ں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں پینٹنگ میں محمد عاطف،نعرہ تحریر میں محمد آصف، نظم خوانی میں رخسانہ کوثر بانڈے اور مضمون نویسی میں محمد شاہد شامل ہیں جبکہ تقریری مقابلے میں ساوجیاں اسکول کے صابر جاوید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ساوجیاں کے انچارج کلچرل سیل سلیم جہانگیر ریشی کی رہنمائی میں طلباء کو تیار کیا گیا تھا۔ ہرمیت سنگھ پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول منڈی بوائز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔