زلزلے سے متاثرہ افغانستان | چین کا سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان

File Photo

بیجنگ //چین کے سفیر نے افغانستان کے لیے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کردیا جو طالبان کی حکومت میں کاروبار کرنے کے لیے عالمی سطح پر کسی ملک کی جانب سے توثیق ہے جہاں مغربی ممالک کی پابندیوں کے باعث بدترین زلزلے کے بعد انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کابل میں طالبان انتظامیہ کے قائم مقام وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفارت کار وینگ یو نے 80 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا، یہ رقم 22 جون کو زلزلے کے ریلیف کے لیے دی جا رہی ہے، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے ہنگامی امداد کے علاوہ، گزشتہ سال سیاسی تبدیلی اور زلزلے کے بعد ہمارے پاس اقتصادی تعمیر نو کے طویل المدتی منصوبے ہیں، جس میں تجارت کو ترجیح دی جائے گی، جس کے بعد سرمایہ کاری اور زراعت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔طالبان حکومت کو اب تک کسی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا، جنہوں نے پچھلے سال اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔