زرہامہ کپوارہ میں ٹوٹے پل کی مرمت کامطالبہ

اشرف چراغ

کپوارہ//گجر پتی زرہامہ میں پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں با لخصوص سکول بچو ں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں ۔ گجر پتی علاقہ میں وہا ں سے گزر نے والے ایک نالہ پر محکمہ دیہی ترقی نے ایک پل تعمیر کیا تاکہ علاقہ کے لوگو ں کو عبور و مرور میں سہولیات مسیر ہو۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ پل کی لمبائی 20اور چو ڑائی6فٹ تھی لیکن پل پر نا قص میٹرئیل اور لوہے کی راڈیں کم استعمال کرنے کی وجہ سے پل 4ماہ قبل سیلاب کے پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے کئی محلوںکو عبور و مرور میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ آج کل سخت سردیو ں میں لوگو ں با لخصوص سکولی بچو ں کو دقتوں کاسامنا ہیں اور موسم سرما کے دوران لوگو ں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے پل کی مرمت کا فوری طور مطالبہ کیا اور کہا کہ اس بات کی تحقیقات عمل میں لائی جائے کہ پل پر کیونکر نا قص میٹرئیل استعمال کیا گیا اور یہ پل سیلابی پانی کی وجہ سے کیوں ٹوٹ گیا ۔