زرعی یونیورسٹی جموں کے طلباء کا گروپ تربیتی پروگرام کیلئے کنساس سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ روانہ فیلو شپ طلباء کو 60 دِن کی طویل صلاحیت سازی پروگرام میں عالمی تعلیمی ماحولیاتی نظام اور صنعتی قیام سے روشنا س کرئے گی:ایل جی

نیوزڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے زرعی یونیورسٹی جموں کے 9 اَنڈرگریجویٹ طلباء کے ایک بیچ کو کنساس سٹیٹ یونیورسٹی یو ایس اے میں ایک ایکسپورزر کم ٹریننگ پروگرام کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔فیلو شپ طلباء کو 60 دِن کی طویل صلاحیت سازی پروگرام میں تعلیمی ماحولیاتی نظام اور صنعتی قیام سے روشناس کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء سے بات چیت کی اور اْنہیں فیلو شپ کے لئے منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔طلباء نیشنل ایگری کلچرل ہائیر ایجوکیشن پروجیکٹ کے سٹوڈنٹ اوور سیز فیلو شپ پروگرام کے تحت کنساس سٹیٹ یورنیورسٹی کا دورہ کریں گے جس کی مالی اعانت اِنڈین کونسل آف ایگری کلچر ل ریسرچ ( آئی سی اے آر) اور ورلڈ بینک نے کی ہے۔اِس گروپ میں زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگری کلچر ، سکول آف بائیو ٹیکنالوجی اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اینڈ اینمل ہسبنڈری کے اَنڈر گریجویٹ طلبا ء شامل ہیں۔وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر نذیر احمد گنائی اور دیگر متعلقہ فیکلٹی ممبران بھی راج بھون میں موجود تھے۔