زخمی ہونے والانوجوان کرکٹر5روز بعدفوت

بارہمولہ// بارہمولہ ضلع کا ایک 25 سالہ معروف کرکٹر زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ضلع بارہمولہ کے علاقہ وترگام رفیع آباد کانوجوان کرکٹر 25سالہ طاہر احمد لون ولدحاجی غلام احمد لون ہفتہ کے روز اپنے گھر کی دوسری منزل سے گرنے کے بعدشدیدزخمی ہوگیاتھا۔اس نوجوان کرکٹر کوقریبی اسپتال پہنچانے کے بعداُسی روز وہاں سے SKIMSمنتقل کیاگیا۔تاہم 25سالہ طاہر احمد لون سکمز میں5روز تک زیرعلاج رہنے کے بعدبدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نوجوان کرکٹر کی المناک موت سے پوراعلاقہ صدمے میں ہے ،اور بدھ کے روز برف وباراںکے بیچ اس نوجوان کی آخری رسومات انجام دی گئیں ۔