ریڈیو سٹیشن ۔بریگیڈ ہیڈ کوارٹر رابطہ سڑک خراب

رمیش کیسر
نوشہرہ //ریڈیو سٹیشن سے نوشہرہ بریگیڈ ہیڈ کوارٹر جانے والی سڑک کھڈوں میں تبدیل ہونے کی وجہ سے اس پر چلنے والی گاڑیوں و مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ ملٹری انجینئرنگ کے زیر تحت بنائی گئی سڑک آہستہ آہستہ نا قابل استعمال ہو تی جارہی ہے تاہم متعلقہ حکام سے رجوع کئے جانے کے باوجود بھی اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ رابطہ سڑک لگ بھگ گزشتہ دو برسوں سے خستہ حال ہو ئی ہے لیکن حکام اس کی مرمت کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ رابطہ سڑک کے ذریعہ مقامی لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد سفر کرتی ہے ۔مکینوں نے ملٹری انجینئر نگ سروس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ رابطہ سڑک کی جلدازجلد مرمت کروائی جائے تاکہ ان کی دقتیں کم ہو سکیں ۔