ریور ویو راجباغ مقامی سیلانیوں کی توجہ کامرکز

سرینگر// ریور ویو راجباغ مقامی سیلانیوں کی توجہ کا نیا مرکز بن چکا ہے ۔سہ پہر سے شام دیر گئے تک پورا علاقہ لوگوں سے کھچاکھچ بھرا ہوتا ہے۔ریور ویوراجباغ کوچونکہ جدید خطوط پر بنایا گیاہے اوریہاں سائیکل پاتھ بھی موجود ہے ۔مختلف قسم کا لائٹنگ سسٹم بھی ہے اور لوگ بیٹھ کر کچھ وقت کیلئے سکون سے بیٹھتے ہیں ۔مختلف عمرکے لوگ یہاں گھومتے ٹہلتے ہیں ۔یہاں موجود نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہاں وقت گزارنا اپنے دل ودماغ کو تازہ کرنے کیلئے اچھا ہے ۔انہوںنے دریائے جہلم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دیکھئے پس منظر میں کیا ہے ۔اس نوجوان نے تاہم ایک شکایت کی کہ یہاں کوئی بیت الخلاء نہیں ہے ۔یہاں گھومنے ے دوران ایک بزرگ شخص نے کہاکہ سیرسپاٹے ے دوران ہمیں کچھ باتوںکا خیال خوددرکھنا چاہئے ،اول کہ ایسی جگہوں پر آوارہ گردی نہ ہواور گندگی نہ پھینکیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں بیت الخلاء ہونا چاہئے ۔جے کے این ایس