ریزرو بینک کا مالیاتی پالیسی کا اعلان ریپوریٹ میں اضافہ

A police officer stands guard in front of the Reserve Bank of India (RBI) head office in Mumbai April 17, 2012. The Reserve Bank of India cut interest rates on Tuesday for the first time in three years by an unexpectedly sharp 50 basis points to give a boost to flagging economic growth but warned that there is limited scope for further rate cuts. REUTERS/Vivek Prakash (INDIA - Tags: BUSINESS)

ممبئی//یو این آئی// ریزرو بینک آف انڈیا نے کل ریپو ریٹ میں 0.35 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جبکہ مہنگائی میں نرمی کی توقع کے درمیان رواں مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو کم کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے مکانات، کاریں اس کے ساتھ ساتھ ہر قسم کاقرض مہنگا ہو جائے گا۔یہ فیصلہ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سہ روزہ دو ماہی جائزہ میٹنگ میں اکثریت کی بنیاد پر کیا گیا۔ کمیٹی کی میٹنگ آج صبح ختم ہوئی جس میں کئے گئے فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے مسٹر داس نے کہا کہ اکثریت کی بنیاد پر کمیٹی نے ریپو ریٹ میں 0.35 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ فوری اثر سے نافذ ہو گیا ہے ۔ اب ریپو ریٹ 5.90 فیصد سے بڑھ کر 6.25 فیصد ہو گیا ہے ۔اس اضافے کے بعد اسٹینڈنگ ڈپازٹ فیسیلٹی ریٹ (ایس ڈی ایف آر) 5.65 فیصد سے بڑھ کر 6.00 فیصد، بینک ریٹ 6.50 فیصد، مارجنل سٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (ایم ایس ایف آر) بھی بڑھ کر 6.50 فیصد ہو گیا ہے ۔مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اس سال مئی میں پالیسی ریٹ میں 0.40 فیصد اضافے کے بعد سے ریزرو بینک اس میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے ۔