ریاسی ضلع میں سڑکوں کی خستہ حالی کا معاملہ بار ایسوسی ایشن نے تعمیر اتی ایجنسیوں کیخلاف احتجاج کیا

محمد بشارت

ریاسی //پہاڑی ضلع ریاسی میں رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے تنگ آکر بارایسوسی ایشن نے مقامی سیول انتظامیہ اور تعمیر اتی ایجنسیوں کیخلاف احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران وکلاء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ضلع میں رابطہ اور مین سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی ہے لیکن متعلقہ حکام و تعمیراتی ایجنسیوں کی جانب سے اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔

 

کٹرہ تا ریاسی سڑک کی خراب حالت کے سلسلہ میں وکلاء نے کہاکہ متعلقہ حکام کی جانب سے جان بوجھ کر سڑک کو مکمل نہیں کیاجارہا ہے جس کیو جہ سے بیس منٹوں کے سفر میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں رابطہ اور مین سڑکوں کو جلداز جلد قابل آمد ورفت بنایا جائے تا کہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔احتجاج کے دوران تحصیلدار اور متعلقہ ایس ایچ او نے موقع پر جا کر یقین دہانی کروائی جس کے بعد وکلاء نے احتجاج ختم کردیا ۔