رہانے کے 5000ٹیسٹ رنز مکمل

یو این آئی

 

لندن//ہندوستان کے تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے تیسرے دن جمعہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 5000 رنز مکمل کر لیے ۔رہانے نے ہندوستانی اننگز کے 55 ویں اوور میں کیمرون گرین کی گیند پر دو رن لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 39.22 کی اوسط سے 5020 رنز بنائے ہیں جس میں 12 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے 13ویں ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔