رگبی چیمپئن شپ اختتام پذیر سری نگر ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرلی

سری نگر //پولو گراؤنڈ سری نگر میںرگبی چیمپئن شپ کے آخری دن مجموعی طور پر ٹرافی سری نگر نے میڈل ٹیلی میں سب سے زیادہ گولڈ کے ساتھ اٹھائی جبکہ کپواڑہ نے رنرز ٹرافی اپنے نام کی۔14 UT لیول رگبی 7 کی چیمپئن شپ 21 سے 24 نومبر تک منعقد ہوئی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد J&K رگبی ایسوسی ایشن نے کیا تھا جس کی سرپرستی J&K اسپورٹس کونسل نے تمام زمروں کے لیے مرد اور خواتین یعنی سب جونیئر، جونیئر اور سینیئر جموں و کشمیر کے لیے کی تھی۔ عرفان عزیز نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری کی حیثیت سے مہمان خصوصی اور عہدیداروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نزہت گل کی قیادت میں کونسل جموں و کشمیر کے دونوں خطوں میں کھیلوں اور کھیلوں کی ترقی میں بہت زیادہ حصہ ڈال رہی ہے۔جنرل سیکرٹری طارق احمد زرگر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے ذریعے اپنے کھیلوں کا مظاہرہ کریں۔اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی فیصل علی ڈار (پدم شری ایوارڈ یافتہ) نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔