روہت شرما کو ملی ٹی 20 اور ون ڈے کی کمان، کوہلی پہلے ٹی 20 میں نہیں کھیلیں گے

 

نئی دہلی//بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف 7 جولائی سے شروع ہونے والی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما کو دونوں فارمیٹس کا کپتان بنایا گیا ہے۔ وہ کورونا کی وجہ سے یکم جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے باہر ہیں۔ ساتھ ہی وراٹ کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑی پہلا ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ 5 جولائی کو ختم ہوگا۔ وہیں ٹی ٹوینٹی سیریز 7 سے شروع ہوجائے گی۔ کم وقفے کی وجہ سے کئی کھلاڑی پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ تیز گیندباز عمران ملک کو تینوں ٹی ٹوینٹی میچوں کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم وہ ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں ۔

 

ارشدیپ سنگھ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ریلیز میں پہلے ٹی ٹوینٹی کے لئے الگ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوینٹی کیلئے الگ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیکھر دھون کو بھی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ وہ ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹی ٹوینٹی میچز 7، 9 اور 10 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ وہیں ون ڈے میچز 12، 14 اور 17 جولائی کو ہونے والے ہیں۔ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، ریتوراج گائیکواڈ، سنجو سیمسن، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، راہل ترپاٹھی، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایئر، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، آویش خان، ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک ۔ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوینٹی کیلئے اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، شریس ایئر، دنیش کارتک، ریشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، جسپریت بمراہ ، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، آویش خان اور عمران ملک ۔ ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریس ایئر، ریشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، شاردول ٹھاکر، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، محمد سمیع، محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ ۔