روزلین چھانہ پورہ کی گلیاں خستہ حال مقامی لوگوں کومشکلات،تارکول بچھانے کا مطالبہ

سرینگر//روزلین چھانہ پورہ کے لوگوں نے علاقے کی گلی پرتارکول بچھانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی گلیوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔سڑکیں نہ ہی گاڑیوں کے چلنے کے قابل ہیں اور نہ ہی ان پر راہگیرچل سکتے ہیں۔لین ۔ایم کے اختتام پررہائش پزیدلوگوں نے گزارش کی ہے کہ اس معاملے کو فوری طور حل کیاجائے۔کشمیرعظمیٰ کو علاقہ کے ایک شہری نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے کئی ماہ قبل علاقہ میں نکاسی آب کانظام مکمل کیا،لیکن تب سے یہاں کی سڑکوں کوخستہ حالت میں چھوڑاگیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہاں کی سڑکوں کوکھودالیکن ان پر کبھی تارکول نہیں بچھایاگیا۔ہماری شکایت پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ہمیں کہاجاتا ہے کہ آپ محکمہ تعمیرات عامہ سے رجوع کریں۔کسی کونہیں معلوم کہ کیاکرنا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کالونی کی سڑکوں پرجگہ جگہ گڑھے ہیںاورہمارچلناپھرناہمارے لئے مشکل ہے۔ محمدرفیق نامی ایک اورشہری نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اجتماعی سزاہے۔اوزیرنامی ایک اورشہری نے کہا کہ متعلقہ محکموں سے متعددبار رجوع کرنے کے باوجود کوئی ہماری مشکل کو دورنہیں کررہا ہے۔لین ۔ایم کے باشندوں نے کہا کہ جب سے نکاسی آب کا نظام مکمل کیا گیا ہمیں مشکلات کاسامنا ہے۔ان کا کہناتھا کہ کالونی کوبُھلاہی دیاگیا ہے۔مقامی لوگوں نے اب سماجی کارکن ارشدڈجو سے رابطہ کرکے ان کی نوٹس میں معاملہ لایا،جنہوں نے معاملہ کے بارے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے کمشنر سیکریٹری شیلندرکمار کولکھا۔اس کے علاوہ معاملہ میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر ورکس کی نوٹس میں بھی لایا۔اس دوران کالونی کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکیتوانجینئرکوبھی مطلع کیااور فوری مداخلت کی اپیل کی۔