روزانہ 10 لاکھ آیوشمان بھارت کارڈ | فراہم کرنا مرکزی سرکار کا ٹارگٹ: وزیر صحت منڈاویہ

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد اپنی فلیگ شپ ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت روزانہ 10 لاکھ آیوشمان بھارت کارڈ فراہم کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے تحت اب تک 45,294 کروڑ روپے کے 3.95 کروڑ داخلے ہوئے ہیں۔انہوں نے آیوشمان بھارت پردھان منتری –

جن آروگیہ یوجنا (AB PM-JAY) کے نفاذ کے چار سال اور آیوشمان کے نفاذ کے ایک سال کا جشن منانے کے لیے “آروگیہ منتھن 2022” کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 19 کروڑ استفادہ کنندگان کے پاس آیوشمان بھارت کارڈ ہیں۔ منڈاویہ نے کہا کہ بھارت ڈیجیٹل مشن “پہلے 1یا1.5 لاکھ آیوشمان کارڈ روزانہ بنتے تھے، اب 4سے5 لاکھ روزانہ بنتے ہیں، میرا ہدف روزانہ 10 لاکھ کارڈ بنانے کا ہے،” ۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ضلع میں تقریباً 100 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزیر نے کہاکہ اسکیم کے تحت اب تک 28,300 سے زیادہ اسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے

جن میں سے 46% نجی ہیں۔ اسکیم کے تحت اسپتال میں داخل ہونے والے کل 3.8 کروڑ میں سے 46% سرکاری اسپتالوں میں تھے۔کل داخلوں میں سے52 فیصد مرد تھے۔ جب کہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کل مریضوں میں سے 27فیصد کی عمریں 45 سے 59 سال کے درمیان تھیں، 24فیصد کی عمریں 3-44 سال کے درمیان تھیں۔وزیر نے کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن نے ایک دن میں 27 لاکھ سے زیادہ ریکارڈ منسلک ہونے کے ساتھ ایک کروڑ ڈیجیٹل طور پر منسلک صحت کے ریکارڈ کو عبور کر لیا ہے۔