رشوت خوری کے ملوثین کیلئے کوئی رعائت نہیں :جنید متو

سرینگر//سری نگر میونسل کارپویشن (ایس ایم سی) کے میئر جیند عظیم متو کا کہنا ہے کہ ایس ایم سی کو رشوت خور عناصر سے صاف کرنے کا عمل شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رشوت خوری کے ملوثین کیلئے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ بتادیں کہ موصوف میئر نے گذشتہ روز دعویٰ کیا کہ شہر سری نگر میں غیر قانونی تجاوزات کی اجازت دے کر چند کارپریٹروں نے لاکھوں روپیہ کمائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کرائم برانچ اور اے سی بی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہیں۔جنید متو نے جمعرات کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’ایس ایم سی کو رشوت خور عناصر سے صاف کرنے کا عمل آج صبح شروع ہوا‘۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ رشوت خوری میں ملوثین کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں کی جائے گی‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’یہ ایک مستحکم اور خوش آئند قدم ہے تاکہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے‘۔