راہل گاندھی کادہلی سے چندی گڑھ ٹرک سے سفر

نئی دہلی// کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کی رات ٹرک سے دہلی سے چنڈی گڑھ کے سفرپر نکلے اور ڈرائیوروں سے ان کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔کانگریس نے منگل کو ٹویٹ کیا، “عوامی لیڈر راہل گاندھی ٹرک ڈرائیوروں کے درمیان پہنچے اور ان کے مسائل جانے ۔ راہل جی نے دہلی سے چنڈی گڑھ کا سفر کیا۔ٹویٹ کے ساتھ کانگریس نے گاندھی کا 32 سیکنڈ کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ۔ویڈیو میں  گاندھی، سفید ٹی شرٹ میں ملبوس، ٹرک پر چڑھتے اور سواری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس سے پہلے کانگریس کے سابق صدر نے مکھرجی نگر میں یو پی ایس سی امیدواروں سے بات چیت کی تھی۔یواین آئی