راگھو لنگر کا بارہمولہ دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا مقررہ وقت کے اندر اہداف حاصل کرنے کی ہدایت

بارہمولہ//سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر جو بارہمولہ ضلع کے اِنچارج سیکرٹری بھی ہیں،نے آج بارہمولہ کا تفصیلی دورہ کیا اور یہاں ڈاک بنگلہ میں ضلعی اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے کاموں کا خاکہ پیش کیا اور سیکرٹری کوڈ سٹرکٹ کیپکس کے تحت حاصل کئے گئے اہداف کے علاوہ مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیموں کے تحت حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔سیکرٹری موصوف کو ضلع میں اَب تک مکمل کئے گئے ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری منصوبہ بندی نے محکمہ دیہی ترقی ، صحت ، جے کے پی ڈی سی ایل ، آر اینڈ بی ، جل شکتی اور دیگر شعبوں کے سربراہان سے منظور شدہ کاموں ، ٹینڈرنگ کی صورتحال ، تخمینوں کی صورتحال اور جاری کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں ی ایم جی ایس وائی کے تحت کل 201 کئے گئے ہیں جن کے لئے 56,310 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور ان میں سے 173 کام مکمل ہوچکے یں جبکہ بقیہ سکیموں کو رواں مالی برس کے اہداف سکیموں میں شامل کیا گیا ہے ۔ اِسی طرح جل جیون مشن کے تحت سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر پی ایم جی ایس وائی بارہمولہ نے بتایا کہ مذکورہ سیکٹر میں کل 201 سکیموں کے تحت 173 سکیمیں 1057 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہیں اور 28دیگر سکیمیں رواں مالی برس میں مکمل کی جانی ہیں۔اِسی طرح پی ایچ اِی ، آبپاشی ، صحت ، زراعت ، تعلیم ، نبارڈ وغیرہ سمیت دیگر شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہواجس دوران سیکرٹری منصوبہ بندی نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ باقی کاموں کے لئے ٹینڈرنگ کے عمل کو مکمل کریں تاکہ وہ مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔سیکرٹری موصوف نے سیکٹر وار جائزہ لینے کے بعد ضلع بھر میں تمام ترقیاتی کاموں کو مؤثر طریقے سے اَنجام دینے پر زو ردیا او راَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کی جگہوں پر آڈِٹ کا عمل کریں جہاں کام کا عمل تسلی بخش نہیں ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ منتخب نمائندے او ردیگر شراکت داروں تمام ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی اور عمل در آمد میں مکمل طو رپر شامل ہوں۔ڈاکٹر راگھو لنگر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اَپنی کوششوں کو دوگنا کریں کہ تمام مرکزی معاونت والی سکیموں کو متوقع طلب اور دستیابی کے مطابق عملی طور پر لاگو کیا جائے۔میٹنگ میں ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر بارہمولہ سیّد سجاد قادری ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسف راتھر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ یار علی خان، چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ جی ایم لون ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ، سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر جے کے پی ڈی سی ایل ، پی ایم جی ایس وائی ، میٹنگمیں ہائیڈرولکس ، چیف ہارٹیکلچر آفیسر ، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران اور متعلقین موجود تھے۔بعد میں سیکرٹری نے پی آر آئی کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے عوامی اہمیت کی مختلف شکایات اور ترقیاتی اُمنگوں کو پیش کیا۔ سیکرٹری کے سامنے پیش کئے گئے مسائل میں ہیلتھ کیئر ، ہسپتالوں میں صحت کے لئے مناسب عملے کی فراہمی ، بجلی ، پانی ، سڑکیں ، فائر سروس وغیرہ شامل ہیں۔سیکرٹری نے ان کے ساتھ بات چیت کے دوران انہیں یقین دِلایا کہ ان کے تما م جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوںپر حل کیا جائے گا اور ان کے مسائل کے بروقت ازالہ کے لئے متعلقہ اَفسران کو موقعہ پر ہدایات دیں۔