رام بن میں گزیٹیڈ پولیس افسران کی سالانہ فائرنگ کی مشق

ایم ایم پرویز

رام بن//جموں و کشمیر پولیس رام بن نے جمعرات کو فائرنگ رینج چندر کوٹ میں اپنی سالانہ فائرنگ کی مشق کی۔فائرنگ کی مشق میں ضلع کے تمام گزیٹیڈ پولیس افسران نے حصہ لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے تمام گزیٹیڈ پولیس افسران کی سالانہ رینج کی درجہ بندی ڈی وائی ایس پی وقار بٹ کی سربراہی میں فائرنگ (بٹ) رینج چندر کوٹ میں ہوئی۔ایس ایس پی موہتا شرما ،ایڈیشنل ایس پی رجنی شرما،ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پردیپ سنگھ سین اور ڈی وائی ایس پی وقار بٹ نے فائرنگ کی مشق میں حصہ لیا۔فائرنگ کی مشق میں افسران کے پرسنل سیکورٹی آفیسرز (PSOs) نے بھی حصہ لیا۔پولیس کے انسٹریکٹرز کی طرف سے افسران کو ہتھیاروں سے نمٹنے اور فیلڈ ٹیکٹکس کی تربیت بھی دی گئی۔