رام بن میں صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال جاری

نواز رونیال

رام بن // ضلع ہیڈکوارٹر رام بن میں میونسپل کونسل میں کام کرنے والے صفائی کرمچاری مسلسل کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے صفائی کرمچاریوں نے اپنی مانگوں کو لیکر ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گلی کوچوں میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں۔صفائی کرمچاری مستقلی اور تنخواہوں میں اضافے کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ضلع ہیڈکوارٹر رام بن میں صفائی کرمچاری یونین کے بینر تلے احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد نے کہا کہ انہیں افسران کی جانب سے دھمکی مل رہی کہ وہ ہڑتال کو واپس لیں لیکن وہ اپنی جائز مانگوں کو لیکر اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ وہیں عوام کی جانب سے بھی صفائی کرمچاریوں کو انکی مانگوں کو لیکرحمایت مل رہی ہے۔ سیاسی و سماجی کارکن آرون سنگھ راجو نے صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال میں شامل ہوکر انکا ساتھ دیا اور حکومت و انتظامیہ سے اپیل کی کہ انکے مطالبات کو جلد تسلیم کیا جائے تاکہ وہ اپنی ہڑتال واپس لے سکیں۔