رام بن میں بارشوں نے کھڑی فصلوں وپھلوں کو شدید نقصان

رام بن // ضلع رام بن کے چکہ علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے زمینداروں کو کھڑی فصلوں ، پھلوں اور رہائشی مکانوں کو کافی نقصان ہوا ہے ۔ مقامی سرپنچ غلام نبی بٹ کا کہنا ہے کہ کہ ضلع رام بن کے دور افتاد ہ علاقہ بھڑتند ٹھاٹھا سترہ  چکہ چلایئں بھدن بھندر کے زمین داروں کو موسلا دھار بارش سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور کہیں مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور کہیں کی فصلوں کے ساتھ ساتھ زمین بھی دھنس گئی ہے۔ سرپنچ غلام نبی بٹ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ رام بن اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی جائے کہ وہ ہ بچھڑے ہوئے علاقے کی طرف نظر ثانی کریں اور جلد سے جلد ہمارے علاقے میں ہوے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی ٹیم روانہ کریں جن لوگوں کو نقصان ہوا ہے ان کو اس معاوضہ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے غریب عوام اسی فصل پر گزارہ کرتی ہے جبکہ اس بار بارشوں سے زبردست نقصانات ہوئے ہیں۔