راشٹریہ پوشن ابھیان بانڈی پورہ اور کپوارہ میں محفوظ اور تازہ خوراک کے استعمال پر زور

عازم جان+اشرف چراغ

بانڈی پورہ+کپوارہ// راشٹریہ پوشن (پرائم منسٹرز اوور آرچنگ اسکیم فار ہولیسٹک نیوٹریشن)ماہ 2022 کی ضلعی سطح کی اختتامی تقریب چترنار بانڈی پورہ میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پروگرام افسر، آئی سی ڈی ایس، محمد اشرف حکاک، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد، ڈی ایس ڈبلیو او بانڈی پورہ، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسران، سپروائزرس، آنگن واڑی ورکرس اور محکمہ کے دیگر فیلڈ فنکشنز نے شرکت کی۔ ڈی ایس ڈبلیو او بانڈی پورہ عبید الخضر نے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے فعال کردار پر روشنی ڈالی۔

 

نوڈل آفیسر سکول ہیلتھ، چیف میڈیکل آفس بانڈی پورہ کی ڈاکٹر صابیہ نے خواتین اور بچوں کے لیے متوازن غذا پر روشنی ڈالی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے بچوں کی مناسب نشوونما کے لیے حاملہ اور دودھ پلانے والی ماں کے لیے محفوظ اور تازہ خوراک کے استعمال پر زور دیا۔ آنگن واڑی کارکنان پوشن ابھیان کے تحت محکمہ کی کارکردگی اور مختلف اسکیموں کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے ضلع میں پوشن ابھیان اور نشا مکت بھارت ابھیان کے نفاذ میں ضلع انتظامیہ اور پوشن ابھیان کے کردار پر روشنی ڈالی۔جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ غذائی قلت کے شکار بچوں، حاملہ ماں اور دودھ پلانے والی ماں کے تئیں ہماری ذمہ داری اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ہر گھر غذائی قلت سے پاک نہیں ہو جاتا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پوشن ابھیان جیسی اسکیموں نے محکمہ میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ان اقدامات سے غذائی قلت کے کیسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ڈاکٹر اویس نے اس موقع پر پوشن ابھیان پروگرام میں مثالی کام کے لیے محکمہ کی کوششوں کی تعریف کی جس کے نتیجے میں ضلع کے مختلف اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔ ادھرپوشن پروجیکٹ کپوارہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج کپوارہ کی اشتراک سے ایک میگا ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں صحت اور غذائیت کی تعلیم ،متوازن اور صحت بخش خوراک ،نشہ مکت بھارت ابھیان اور انیمیا مکت بھارت ابھیان کے بارے میں آ گاہی دی گئی ۔اس موقع پر پرنسپل ڈگری کالج کپوارہ محمد شفیع لون مہمان خصوصی تھے جبکہ آنگن واڑی ورکرو ں کے علاوہ لوگو ں کی ایک بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے شرکت کی ۔اس دوران فوڈ سٹال میں صحت مند اور غذائیت سے بھر پور خوارک کا سٹال بھی رکھا گیا جبکہ دیگر خدمات جن میں آدھار اندارج ،گولڈن کارڈ ،خون کی کمی کاپتہ لگانے کے لئے بچو ں کو ایچ بی ٹیسٹ ۔پی ایم ایم وی ائی اندارج وغیرہ بھی دستیاب رکھی گئی ۔صحت مند غذا کے حوالہ سے ریلیا ں بھی نکالی گئی ۔پروجیکٹ آ فیسر آئی سی ڈی ایس کپوارہ ریا ض احمدوانی نے اس موقع پر کہا کہ پوشن اابھیان کا مطلب غذائیت کے اشاریو ں میں بہتری کے اجتماعی سطح پر لوگو ں کو مصروف کرنا ہے تاکہ ان کو مکمل جانکاری فراہم کی جائے گی ۔انہو ںنے پوشن ابھیان کی اہمیت کا اجاگر کیا ۔انہو ںنے مذید کہا کہ بچوں اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ صلاحیتو ں کے حصول اور ان کی توجہ مرکوز کرنے میں مدد دینے میںغذائیت اور مناسب غذا ایک بہت بڑا کر دار ادا کرتی ہے ۔اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بچوں کی بہتر پرورش کرنے کے لئے ماں کو با قاعدہ غذائیت کی ضرورت پڑتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غذائیت سے بھر پور کھانا کھائیں اور صحت رہیں ۔